سابق ولی عہد شہزادہ نائف کو نظر بند نہیں کیا گیا،سعودی عرب

سابق ولی عہد شہزادہ نائف کو نظر بند نہیں کیا گیا،سعودی عرب

ریاض:سعودی حکام نے امریکی رسالے کی رپورٹ مسترد کر دی ہے جس میں کہا گیاتھا سابق ولی عہد کو ان کے محل تک محدود کر دیا گیا تھا جبکہ سعودی حکام کا کہنا سابق ولی عہد کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سعودی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سابق ولی عہد اور محمد بن نائف مہمانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان کی یا ان کے خاندان کی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں۔سعودی عہدے دار نے کہا کہ یہ خبر خود سے بنائی گئی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ،خبر کی اشاعت پر محمد بن نائف امریکی رسالے کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتے ہیں،وہ سوائے اپنے سرکاری عہدوں سے دست بردار ہونے کے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہزادہ محمد بن نائف کو ان کے محل میں نظربند کر دیا گیا ہے اور ان کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یاد رہے امریکی رسالے نے سابق ولی عہد محمد بن نائف کوا±ن کے محل میں نظربند کرنے کی خبر دی تھی جبکہ سعودی حکام نے اس کی سختی سے تردید کی ہے ۔