وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کسی پروٹول کے بغیر گلیات کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کسی پروٹول کے بغیر گلیات کے مختلف علاقوں کا دورہ

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کسی پروٹول کے بغیر گلیات کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں سیاحوں اور اہل علاقہ کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے علاوہ انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ، وزیر اعلیٰ نے ذاتی عملے، سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیور کے بغیر پیدل چل کر اور خود گاڑی ڈرایﺅ کرتے ہوئے نتھیا گلی، چھانگا گلی، ڈونگا گلی ، باڑہ گلی، خانس پور اور ایوبیہ سمیت گلیات کے رہائشی اور تجارتی مقامات پر صحت و صفائی، آبنوشی اور دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انکی بہتری کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات و آبنوشی شاہ فرمان اور علاقے کے منتخب اراکان اسمبلی و بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ گلیات ترقیاتی ادارہ کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے نتھیا گلی بازار میں اشیائے خورد و نوش کی طلب و رسد، قیمتوں اور معیار کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے نگرانی کا عمل زیادہ موثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سیاحوں اور مقامی لوگوں میں گھل مل گئے جنہوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے علاوہ اپنے مختلف انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے صوبے میں تبدیلی اور تعمیر و ترقی کے ٹھوس اقدامات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وہ گلیات اور دیگر سیاحتی علاقوں کے علاوہ صوبے بھر میں جاتے اور لوگوں سے ملتے رہیں گے تاکہ وہ خود دیکھ سکیں کہ لوگ صوبائی حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے ثمرات سے کس قدر مستفید ہو رہے ہیں اور وہ کس حد تک مطمئن ہیں ۔

دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے پختونخوا ہاوس نتھیا گلی میں علاقے کے ارکان اسمبلی کے وفد سے ملاقات کی اور ان سے گلیات میں سیاحت کے فروغ اور تعمیر و ترقی کا عمل تیز کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہءخیا ل کیا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی مشتاق غنی، اکبر ایوب، سردار محمد ادریس، فیصل زمان ، محمود جان اور ڈاکٹر اظہر جدون کے علاوہ سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ،کمشنر ہزارہ ڈویثرن اکبر خان ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار خان اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ وسیم بھی موجود تھے۔

انہوں نے سرکاری ریسٹ ہاوس سز میں ملازمین کی سیاحوں کے ساتھ حسن سلوک اورشائستہ برتاو کی سختی سے ہدایت کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام کو عملے کی تربیت اور ان میں ردوبدل سمیت ٹھوس اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ڈی جی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے تحت محکمہ سیاحت میں گلیات کے 16سرکاری ریسٹ ہاو سز جی ڈی اے کو حوالے کئے ہیںجس کے بعد انکی آمدن میں واضح اضافے کے علاوہ عام سیاحوں اور انکے اہل خاندان نے ان سے استفادہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف نجی شعبہ ہی ان ریسٹ ہاو سز کی بہتر دیکھ بھال اور سیاحوں کی تسلی کے مطابق خدمات مہیا کر سکتا ہے۔