نوشہرہ پولیس نے بھاری مقدار میں حشیش پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نوشہرہ پولیس نے بھاری مقدار میں حشیش پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نوشہرہ:  نوشہرہ کلاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں حشیش پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرلیڈی سمگلرسمیت دو ملزمان گرفتار کرلئے چھ کلو گرام اعلی کوالٹی حشیش برآمد کر لی گئی۔جبکہ دوسری کاروائی میں مویشی چور گروہ گرفتار کر کے لاکھوں روپوں مالیت کے مویشی برآمد کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ فضل واحد خان ، ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں انسپکٹر بشیر خان ، انچارج چوکی طارق آباد اے ایس ائی عادل سید خان پولیس نفری کے ہمراہ ACL نوشہرہ مردان پل کے قریب موجود تھے کہ ایک مشکوک موٹر کارنمبری BB-2079 آتی دکھائی دی۔ جسے روک کر گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لینے پر اس کے دروازوں میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئے 6095 کلوگرام اعلٰی کوالٹی حشیش برآمد کر لی گئی ۔ جبکہ لیڈی سمگلر مسماۃ نسیم بیگم زوجہ طارق مسعود خٹک سکنہ سٹی ٹاون پشاورسمیت دو سمگلر ز نورتاج ولد حشمت سکنہ خیبر ایجنسی اورجوہر ولد زورا گل سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

دوسری کاروائی میں شاہ زیب ولد اورنگزیب سکنہ وزیر آباد کی مویشی چوری ہونے کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے چور گروہ کو اس وقت دھر لیا گیا۔جب گائے کو فروخت کے لے جا رہے تھے۔مویشی چور گروہ کے سرغنہ کو محمد عمر ولد ظفر علی سکنہ فقیر آباد محلہ زرین آباد نوشہرہ کلاں کوگرفتار کرلیا گیاجبکہ دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگا ئے جارہے ہیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مصنف کے بارے میں