مخلوط حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں، عمران خان

مخلوط حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں، عمران خان
کیپشن: اگر آپ کرپشن پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو ملک کو نہیں بچایا جا سکتا، عمران خان۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کر سکے تو مخلوط حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی جماعت میں جو بھی آتا ہے ڈسپلن کا حصہ بن جاتا ہے اور اپنے لیڈر کو فالو کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اتحاد بناتے ہیں اور وہ آپ کے منشور سے ٹکراتا ہے تو آپ اپنے نظریے پر سمجھوتا کر رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں پیسہ رکھنا کم کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کرپشن پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو ملک کو نہیں بچایا جا سکتا۔ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانی ہے تو اقتدار میں آنے کا فائدہ نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا زرداری اس احتسابی عمل پر مان جائیں گے جو میں کرنا چاہتا ہوں؟۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اور آپ اپنے منشور پر عمل درآمد نہیں کر پاتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں