نائجیریا، آئل ٹینکر میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

نائجیریا، آئل ٹینکر میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
کیپشن: آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آئل ٹینکر ایک کار سے ٹکرا گیا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ بی بی سی

لاگوس: نائجیریا کے شہر لاگوس میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 54 گاڑیاں جل کر کوئلہ بن گئیں۔

نائجیریا کے شہر لاگوس میں موٹروے پر آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آئل ٹینکر ایک کار سے ٹکرا گیا۔ واقعے کے وقت شاہراہ پر ٹریفک زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں: امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

واقعے کے بعد موٹروے پر دور دور تک تباہی کے مناظردیکھنے میں آئے جبکہ حادثے کے بعد فوری طور پر رضاکاروں اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

حادثے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مقامی اسپتال حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں