شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور
کیپشن: توہین عدالت کی درخواست پر سماعت منگل کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ہو گی۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق محمود عباسی درخواست پر سماعت کریں گے۔ سماعت منگل کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ہو گی۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

فل بنچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو 29 جولائی کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دونوں فریق پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیرِاعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہیں کی۔ سابق وزرائے اعظم کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں