'جس مجرم پر ہاتھ ڈالو اس کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے'

'جس مجرم پر ہاتھ ڈالو اس کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے'
کیپشن: ہر اس ملزم پر ہاتھ ڈالیں گے جو جرائم پیشہ ہو گا، امجد جاوید سلیمی۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جوانوں نے 3 ماہ کی مشقت آمیز تربیت بخوبی مکمل کی اور جرائم کے خلاف جرأت مندانہ لشکر کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی قربانیاں سنگ میل بن گئی ہیں اور کراچی شہر کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں لیکن اسٹریٹ کرائم سب سے بڑا چیلنج ہے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف ریلی، سابق (ن) لیگی ایم این اے سمیت 4 ملزمان کو سزا

امجد جاوید سلیمی کا کہناتھاکہ پولیس دہشتگردی سے لڑنے کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے جس مجرم پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس کا کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے۔ ہر اس ملزم پر ہاتھ ڈالیں گے جو جرائم پیشہ ہو گا اور تمام جرائم کو ختم کرنے کےلیے قدم اٹھائیں گے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ انتخابات کے لیے کچھ پولنگ اسٹیشن حساس جب کہ کچھ انتہائی حساس ہیں، حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 عام اسٹیشن میں 4 اہلکار تعینات ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں