نیب کی ہدایت پر 23 بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل

نیب کی ہدایت پر 23 بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل
کیپشن: سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے گئے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نیب کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے۔

وزارت داخلہ نے نیب کی ہدایت پرسابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے ہیں جن بیوروکریٹس کے نام لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قائداعظم سولر پارک کے سابق سی ای او اور موجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائداعظم سولر پارک کے سی ایف او راشد مجید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لسٹ میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، سی ای او گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای اوعطا الحق اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی، ارشاد احمد ممبر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا سجدہ،خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے

ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے میاں محمد لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل اور ایم ڈی خالد مجید، سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق اور عمران بھٹی کے نام شامل ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں