سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

سام سنگ نے 9 اگست کو نیویارک میں ہونے والی ایک اہم تقریب کے دعوت نامے جاری کر دئیے ہیں۔ اس تقریب میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کو متعارف کرایا جائے گا۔ 
نوٹ 9 کے ڈیزائن میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس ڈیوائس میں فنگر پرنٹ ریڈر کو کیمرہ سیٹ اپ کے نیچے لگایا گیا ہے۔

نوٹ 9 کو یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقا میں ایگزینوس 9810 اوکٹا کور اور امریکا میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ کچھ افواہوں کے مطابق اس فون کو 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کے ساتھ بھی جاری کیا جا سکتا  ہے لیکن فون 64 جی بی / 128 جی بی / 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ تو لازمی ہوگا۔ اس فون میں 6 جی بی تک کی ریم ہو سکتی ہے۔


مزید پڑھیں۔۔۔ایل جی کمپنی کا پانچ کیمروں والا سمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ

تقریب کے دعوت نامے میں ایک ایس پین بٹن بھی دکھایا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ ڈیوائس میں سٹائلس فنکشنز کو بہتر کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں