25 سال کی عمرتک دن میں 2 یا 3 شفٹوں میں کام کیا، دھرمیندرا

25 سال کی عمرتک دن میں 2 یا 3 شفٹوں میں کام کیا، دھرمیندرا
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ 25سال کی عمر   تک انہوں نے دن میں 2یا 3شفٹوں میں بھی کام کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سال میں 7ہٹ فلمیں دی ہیں جس کے لئے انہوں نے جسمانی طور پر بہت زیادہ محنت کی ہے اور اس کے لئے انہوں نے 25سال کی عمر تک دن میں 2یا 3شفٹوں میں بھی کام کیا ہے اور اس میں دل و دماغ دونوں کا استعمال کیا، کیا کوئی اور اداکار ایسا کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔۔'رشتے دار کہتے تھے کہ کالی ہو جائے گی پھر کوئی شادی نہیں کرے گا'

انہوں نے کہا کہ فلم ”حقیقت “کی لداخ میں 19000فٹ کی بلندی پر عکسبندی کی گئی جہاں پر ہمیں آکسیجن کی بھی کمی کا سامنا تھا جبکہ راجستھان میں 47ڈگری کے درجہ حرارت میں فلم ”غلامی“ کی عکسبندی کی گئی اور اس دور میں کوئی وینیٹی وینز بھی نہیں تھیں لیکن ان مشکلات پر ہمارا کام کرنے کا جنون اور جذبہ بھاری تھا۔ دھرمیندرا فلم ”یملا پگلا دیوانہ پھر سے “ میں دکھائی دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں