ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے

ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے

فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جون میں دو دفعہ اضافہ جبکہ ایک بار کمی ہوئی ، زرمبادلہ کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ روپے رہ گئے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک نہ سکا, غیر ملکی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر میں60کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی، ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے . سرکای ذخائر کم ہوکر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے, سرکاری ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں زر مبادلہ میں دو دفعہ اضافہ ہوا تاہم ، یہ اضافہ کوئی قابل ذکرفرق نہ ڈا ل سکا.

یہ خبر بھی پڑھیں:  لاہور میں موسلادھار بارش بیشتر علاقوں میں حادثات کا سبب بننے لگی
 
 ادھر ترجمان ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت کسی ایک شخص نے ایک ارب 20کروڑ روپے جمع نہیں کرائے ، اب تک سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فرد واحد نے 55کروڑ 40لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم کو عینک کا تحفہ چھپانے پر کتنا جرمانہ ہو گیا ؟
   
ترجمان کےمطابق  ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30جون کی رات12بجے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس میں توسیع نہیں کی جائیگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں