شریف فیملی کا NA-125 کے عوام سے 32 سال پرانا ساتھ ختم

شریف فیملی کا NA-125 کے عوام سے 32 سال پرانا ساتھ ختم
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور:شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے اپنے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا۔ این اے 125 سے مریم نواز کی دستبرداری کے بعد وحید عالم خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی سیاست کا آغاز 1985 میں گوالمنڈی، اسلام پورہ ، مزنگ اور دیگر علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 95 سے کیا۔جو1998 کی مردم شماری کے بعدحلقہ این اے120 اور اب نئی مردم شماری کے بعد این اے 125 کہلایا۔نواز شریف 6 بار اس حلقے سے انتخاب جیت چکے ہیں۔سال 2018 کے ضمنی الیکشن میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس حلقہ سے کامیاب ہوئیں۔عام انتخابات کیلئے مریم نواز نے اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن انہوں نے این اے 125 کی بجائے این اے 127 کو ترجیح دی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑنے کو اہمیت نہ دی اس طرح 32 سال بعد شریف فیملی نے اس حلقہ کو خیر باد کہہ دیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔کوشش ہے ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں، مریم نواز

مریم نواز کی جانب سے این اے 127 کا میدان سنبھالنے کے بعد اسی حلقہ سے مسلسل دو بار انتخاب جیتنے والے لیگی رہنماءملک پرویز کو این اے 133 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں