تین ملکی سیریز ، پہلا میچ اتوار کے روز پاکستان اور زمبا بوے کے درمیان کھیلا جائے گا

  تین ملکی سیریز ، پہلا میچ اتوار کے روز پاکستان اور زمبا بوے کے درمیان کھیلا جائے گا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ہرارے: دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے شہر ہرارے پہنچ گئی، گرین شرٹس نے پہلے ہی روز بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے شہر ہرارے پہنچنے کے بعدپہلے ہی روز بھر پور پریکٹس سیشن کیا،  کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خوب توجہ دی۔ گرین شرٹس زمبابوے میں پہلے میزبان ٹیم اور آسٹریلیا کے ساتھ تین ملکی سیریز کھیلیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شکرگڑھ این اے 77 سے دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد انکی اہلیہ مہناز اکبر الیکشن لڑیں گی
 
 پہلا میچ اتوار کے روز پاکستان اور زمبا بوے کے درمیان کھیلا جائے گا،  تین ملکی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم میزبان ٹیم کےساتھ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:کینیڈین وزیراعظم کو عینک کا تحفہ چھپانے پر کتنا جرمانہ ہو گیا ؟
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں