والدہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جارہا, حسین نواز

والدہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جارہا, حسین نواز

فوٹو: فائل

لندن : سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کے لیے صحتیابی کی دعا کرے، وہ بہت تکلیف میں ہیں۔

لند ن میں میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی طبعیت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کا انفیکشن کنٹرول ہوگیا تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے، والدہ کے پھیپھڑے ابھی تک کام نہیں کررہے ہیں، ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ والدہ کے جسم میں خون کی روانی بحال کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوشش ہے ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں، مریم نواز
 

حسین نواز کا کہنا تھاکہ والدہ کو ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جارہا، والد کا پاکستان جانا ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں