عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا

عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: عمرے کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام پذیر عمرہ زائرین کو پچاس ہزارریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام کے حوالے سے بتایاکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی قید کی سزابھگتنا ہوگی۔  وزارت نے کہاکہ عمرہ زائرین کی مقررہ وقت پر واپسی نہ ہونے کی صورت میں ٹورآپریٹرز کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے اوردیگر سخت سزائیں بھی دی جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے
 
 یہ خبر بھی پڑھیں:   تین ملکی سیریز ، پہلا میچ اتوار کے روز پاکستان اور زمبا بوے کے درمیان کھیلا جائے گا
 
 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں