پاور کمپنی کیس : نیب نے شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

پاور کمپنی کیس : نیب نے شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صاف پانی کیس کے بعد سابق وزیراعلی شہبازشریف کو نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی 5جولائی بروز جمعرات کو طلب کرتے ہوئے سمن جاری کر دیا ہے ،شہباز شریف کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شریف فیملی کا NA-125 کے عوام سے 32 سال پرانا ساتھ ختم
 
 
 

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ انہیں 25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں