عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے  پارٹی کی ناراض خواتین کومنا کر خان صاحب کی بڑی مشکل آسان کر دی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے  پارٹی کی ناراض خواتین کومنا کر خان صاحب کی بڑی مشکل آسان کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے  پارٹی کی ناراض خواتین کومنا کر خان صاحب کی بڑی مشکل آسان کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض خواتین کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، خان صاحب کی اہلیہ بشری بی بی بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ بشری بی بی نے پارٹی کی ناراض خواتین کومنا کر ان کی بڑی مشکل آسان کر دی۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں: عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا
 

پارٹی کارکن فاطمہ عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی نفیس خاتون ہیں انکا بیان سن کرآنکھوں سےآنسو نکل آئے، جبکہ سعدیہ سہیل نےچیئرمین پی ٹی آئی  کو نئے گھر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کو عمران خان  کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور  ہم سب ان سے خوش ہیں۔ڈاکٹر زرقا نے کہا کہ پارٹی کی بڑھ چڑھ کر مہم چلائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب کے بڑے بڑوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں