اسحاق ڈار کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل

اسحاق ڈار کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل

image by facebook

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:شکرگڑھ این اے 77 سے دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد انکی اہلیہ مہناز اکبر الیکشن لڑیں گی

اسحاق ڈار 9 مارچ 2018ء کو پنجاب سے ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے محمد نوازش بنام الیکشن کمیشن کیس میں اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری  دانیال   عزیز  کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا جس کے بعد وہ الیکشن 2018 لڑنے کے اہل نہیں رہے۔ 

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو  دانیال   عزیز  کے خلاف  توہین  عدالت  کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 جون کوسنایا گیا۔