دانیال عزیز کے والد ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑیں گے

دانیال عزیز کے والد ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑیں گے
کیپشن: image by facebook

شکر گڑھ:  سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے والد صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 سے آزاد حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:چیف جسٹس نے اہم کیس میں عطا الحق قاسمی سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا
 
 
ٹکٹوں کا معاملہ صرف پارٹیوں ہی نہیں، گھروں میں بھی تقسیم ڈال رہا ہے۔ شکر گڑھ میں دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے اپنی پارٹی کے خلاف میدان میں آتے ہوئے ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ پی پی 48 سے آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ شکر گڑھ کے حلقہ پی پی 48 سے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کے کزن رانا منان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔