مصباح الحق نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

مصباح الحق نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟ مصباح الحق نے حیران کن سرپرائز دے دیا۔ سابق کرکٹر مصباح الحق نے لاہور ے حلقہ این اے 131 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارعاصم محمود کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر مصباح الحق نے لاہور ے حلقہ این اے 131 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارعاصم محمود کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے حلقہ این اے 131 عاصم محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق اور مایہ ناز کپتان مصباح الحق کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریئے سے اتفاق کرنا خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد اگلے ماہ 25 جولائی کو ہوگا۔ جبکہ جس حلقے میں مصباح الحق نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی میدان میں اتریں گے۔ این اے 131 لاہور میں عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔