پرویز رشید کی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید

پرویز رشید کی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور غلط قرار دیدیا اور کہاہے کہ اس کا فیصلہ کسی فرد نے نہیں ہماری جماعت نے کرنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے زرائع سے چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ یہ خبر من گھڑت اور غلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کا فیصلہ کسی فرد نے نہیں انکی جماعت نے کرنا ہے۔