پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں‘ نیلم منیر

پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں‘ نیلم منیر

لاہور:اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں،پہلی دو فلموں میں میرے مد مقابل دو خانز نے کردار ادا کیا جو میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے شاید مستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے ۔

نیلم منیر نے کہا کہ بالی ووڈ بڑی انڈسٹری ہے جہاں سالانہ سینکڑو ں فلمیں بنتی ہیں اور ابھی ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔ اگر ہم بھی ٹھان لیں تو لالی وووڈ کو مقابلے پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔

ہم ایسا لائحہ عمل مرتب کرناہوگا کہ پاکستان میں بھی تسلسل کےساتھ فلمیں بنیں اور ہمیں اپنی فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔

نیلم منیر نے کہا کہ میرے کیرئیر کی ابتدائی دونوں فلمیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ فلم ”چھپن چھپائی “میں احسن خان اور ” رانگ نمبرٹو“ میں سمیع خان نے میرے مد مقابل کام کیا اوردونوں خانز میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے طرح دونوں خانز خوش بختی کی علامت ہیں ، شایدمستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے اور خانزکے ساتھ کامیابی کی میری ہیٹرک مکمل ہو جائے ۔