امریکا کی جرمنی کو سٹرٹیجک میزائل فروخت کرنے کی منظوری

امریکا کی جرمنی کو سٹرٹیجک میزائل فروخت کرنے کی منظوری


واشنگٹن: امریکا نے جرمنی کو 122 ملین ڈالر کے سٹرٹیجک میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی دفاعی سیکورٹی تعاون ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے ایک بیان میں اس منظوری کا اعلان کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جرمنی کو میزائل دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی فروخت کی منظوری دے دی ۔ نیٹو امداد اور سرکاری خریداری ایجنسی ( این ایس پی اے ) 122.86 ملین ڈالر کے سودے کے تحت 91 اے جی ایم 88 ای اعلیٰ درجے کے اینٹی ریڈیئیشن گائیڈڈ میزائل اور آٹھ اے اے آر جی ایم 88 کیپٹیو ایئر ٹریننگ میزائل کی فروخت کرے گا۔

مذکورہ میزائل بنانے والے کمپنی ’نارتھراپ گرومن‘ کے مطابق اے آر جی ایم میزائل دشمن کی ہوائی حفاظت اور بحران کے وقت موبائل ٹارگٹ کی دریافت اور تباہ کرنے والا امریکا کا سب سے زیادہ جدید ہتھیار نظام ہے۔ سودے کے تحت امریکا اے جی ایم 88 بی ہائی سپیڈ اینٹی ریڈیئیشن میزائل (ایچ اے آر ایم ) کے نئے اور پرانے سٹاک کو اپ گریڈ کرے گا۔