بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز ہوا ہے، آصف زرداری

بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز ہوا ہے، آصف زرداری
کیپشن: یہ سلیکٹڈ حکومت ہے اور سلیکٹ ہو کر آئے ہیں اب ان کو میں کیا سمجھاؤں، زرداری۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پیپلز پارٹی فیس بُک پیج

اسلام آباد: قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ بجٹ پاس ہو گیا جس پر سابق صدر نے حیران ہو گئے اور جواب دیا کہ کیا بجٹ پاس ہو گیا۔

صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ بلآخر بجٹ پاس ہوگیا، اس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے بجٹ پاس ہونے کو اپوزیشن کی ناکامی سے تعبیر کرنے کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے اور سلیکٹ ہوکر آئے ہیں اب ان کو میں کیا سمجھاؤں۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے حوالے سے سوال پر سابق صدر نے جواب دیا کہ میرے پاس انفارمیشن جیل میں نہیں پہنچتی۔