ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر حکومت کے متضاد بیانات، فیصل واوڈا اور شبر زیدی آمنے سامنے

ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر حکومت کے متضاد بیانات، فیصل واوڈا اور شبر زیدی آمنے سامنے
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں توسیع پر حکومتی ٹیم کے متضاد بیانات ، فیصل واوڈا نے چار دن بڑھانے کا ٹویٹ داغا تو شبر زیدی نے تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں توسیع پر حکومتی ٹیم کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں ، فیصل واوڈا نے ٹویٹ میں لکھا کہ چار روزہ توسیع میں اثاثے ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔

رقم جمع کرانا لازم نہیں ، ظاہر شدہ اثاثوں کو بینکوں میں جمع کرانے کی شرط کو ختم کیا جا رہا ہے ، اس پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سامنے آئے ، ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں توسیع کی خبر بے بنیاد قرار دے دی۔

واضح کر دیا کہ توسیع ہوئی تو اس کے لئے آرڈیننس جاری کیا جائے گا ، شبر زیدی کا ٹھوس موقف آتے ہی فیصل واوڈا کا ماتھا ٹھنکا ، فوری ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں عافیت سمجھی۔