مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو ڈرپوک قرار دے دیا

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو ڈرپوک قرار دے دیا
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور:مریم نواز نے وزیر اعظم کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اپوزیشن کی موجودگی میں خطاب کرنےکی ہمت نہیں ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ میں تقریرپرردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کوڈرپوک قراردےدیا ۔

 

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان میں اپوزیشن کی موجودگی میں خطاب کرنےکی ہمت نہیں ہے وہ  خطاب کےلیےاپوزیشن کی کرسیاں خالی ہونےکاانتظارکرتےرہے، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن کے سامنےتقریرنہیں کرسکتے ہیں توپھر یہ زحمت کیوں کر کرتے ہیں۔