پاکستان نے افغانستان کو 3وکٹوں سے ہرا دیا ، پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن

پاکستان نے افغانستان کو 3وکٹوں سے ہرا دیا ، پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن
کیپشن: image by Twitter

لیڈز : کرکٹ ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3وکٹوں سے شکست دیدی جس کے بعد قومی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے ۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، نجیب اللہ زردان اور اصغر افغان نے 42-42رنز کی اننگز کھیلی ۔

191971a50464f23e7dc227d6abe6c253

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کی پوری ٹیم 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا سکی ، اوپننگ بلے باز رحمت شاہ نے 43گیندوں پر 35سکور کیے جس میں 5چوکے شامل تھے ۔گلاب دین نبی نے 12گیندوں پر 15سکور کیے جس میں3چوکے شامل تھے ، اکرم الخیل نے 66گیندوں پر 24سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

acf8336eaed42cc6cb6e4fb687a0a559

اصغر افغان نے 35گیندوں پر 42سکور کیے جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل ہیں ۔محمد نبی نے 33گیندوں پر 16سکور کیے ، نجیب اللہ نے 54گیندوں پر 42سکور کیے جس میں 6چوکے شامل تھے ، سمیع اللہ شنواری نے 32گیندوں پر 19سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

9b86d3b2d11d6ff34e375ecf2568d986

وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 2-2وکٹیں حاصل کیں ، شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49.5اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، اوپننگ بلے باز فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ، امام الحق نے 51گیندوں پر 36رنز بنائے ، بابراعظم نے 45سکور کی اننگ کھیلی ، محمد حفیظ نے 19سکور کیے ، حارث سہیل نے 57گیندوں پر 27سکور کیے ۔

4baa96ec48324ba2ddc04a12c6ea4758

سرفراز احمد نے 22گیندوں پر 18سکور کیے ، عماد وسیم نے 54گیندوں پر 49سکور کیے ، شاداب خان نے 17گیندوںپر 11سکور بنائے ، وہاب ریاض نے 9گیندوں پر 15سکور کیے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2-2وکٹیں حاصل کیں ، راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔