ناراض لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

ناراض لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی
کیپشن: Image Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات نے سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل مچا دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حکمران جماعت سے رابطہ کر کے وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسملبی لیگی قیادت کے رویئے سے نالاں ہیں۔قیادت کی واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث جماعت میں غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔ ملاقات میں شامل ارکان نے پنجاب میں حکومت کی پالیسوں پر اطمنان کا اظہار بھی  کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، اس ملاقات نے مسلم لیگ ن میں ہلچل مچا دی ہے، حیران کن طور پر ناراض ارکان جو بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملے ہیں ان کی تعداد 15 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ناراض لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ بھی دیا ہے۔