شریف برادران کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع سپرد خاک، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت  

Sharif brothers cousin Mian Tariq Shafi laid to rest, important personalities attend funeral prayers
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی نماز جنازہ میں سیاسی، کاروباری، صحافتی شخصیات سمیت عزیز واقارب اور اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میاں طارق شفیع کی نماز جنازہ جامعہ مسجد اتفاق ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف، سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، ممبر پنجاب اسمبلی بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن، ایم پی اے عرفان دولتانہ، رانا ارشد شریک ہوئے۔

دیگر شخصیات میں حفیظ اللہ نیازی، سہیل ضیا بٹ ، چیئرمین پیاف نعمان کبیر، صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں طارق مصباح، میاں امجد نثار، سہیل محمود بٹ، صدر اپٹما گوہر اعجاز، ناصر محمود خان، محمد علی میاں، وقار احمد میاں، سہیل محمود بٹ، سنیئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی، سلمان غنی، اداکار سہیل احمد، سخی سرور بٹ سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں شریک افراد نے سوگواران سے اظہار افسوس کیا۔