سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان پہنچ جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کے علاوہ این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے سنیما اور شادی ہال کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ویکسین نہ لگوانے والے سنیما جاسکیں گے نہ شادی میں شرکت کرسکیں گے جبکہ کاروباری مراکز اب آٹھ کی بجائے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے، ان فیصلوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔