وزیراعظم سے طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم سے طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی اتحادی قیادت کی ملاقات۔وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی  نے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں ملکی معاملات اور    اتحادی سیاست کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف اور خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنے کے اقدامات پربھی بات چیت اور   ترقیاتی منصوبوں کی بدولت اکنامک گروتھ سے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقعوں جبکہ ہاؤسنگ منسٹری کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو  کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں اور حکومتی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس میں اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین نے شرکت کی تاہم طارق بشیر چیمہ سمیت ق لیگ کے سینئر ارکان نے شرکت نہیں کی۔