چودھری برادران سے پنجاب حکومت گرانے اور وزیراعلیٰ کا نام بھی فائنل ہو گیا تھا، نبیل گبول

چودھری برادران سے پنجاب حکومت گرانے اور وزیراعلیٰ کا نام بھی فائنل ہو گیا تھا، نبیل گبول
کیپشن: چودھری برادران سے پنجاب حکومت گرانے اور وزیراعلیٰ کا نام بھی فائنل ہو گیا تھا، نبیل گبول
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی  مزید ایک ساتھ نہیں چل سکیں گی کیونکہ اس وقت ایک بھائی وفاقی اور دوسرا بھائی پنجاب کی حکومت کو نہیں گرانا چاہتا 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کیلئے ہم نے پوری تیاری کر لی تھی اور ہماری چودھری برادران سے بھی بات ہو چکی تھی جبکہ وزیراعلیٰ کا نام بھی فائنل ہو گیا تھا اور 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے والے تھے لیکن آخری لمحات میں کہا گیا کہ نوازشریف پنجاب حکومت نہیں گرانا چاہتے کیونکہ ایک بھائی نہیں چاہتا وفاقی حکومت گھر جائے دوسرا بھائی یہ نہیں چاہتا پنجاب حکومت گھر جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو آج بجٹ منظور نہ ہونے سے متعلق بڑی امیدیں تھیں لیکن سب کچھ اس کے برعکس نکلا اور مسلم لیگ ن اپنے ایم این ایز کو نہیں سنبھال سکی اور شہباز شریف نے اگر اجلاس میں نہیں آنا تھا تو بلاول بھٹو کو بتانا چاہیے تھا۔ وہ بلاول بھٹو کو بتا دیتے کہ میں نہیں آ سکتا آپ خود سنبھال لینا۔ نبیل گبول نے کہا اس وقت شہباز شریف کا سافٹ کارنر حکومت سے متعلق نظر آ رہا ہے جبکہ مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اتفاق ہے۔