پاکستان آنے سے قبل نیا سفری ہدایت نامہ ضرور پڑھ لیں 

CAA-PIA,Pakistan,India,South Africa

اسلام آباد :سول ایوایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ،متعدد ممالک  کے باشندوں پر اب بھی پاکستان آنے پر پابندی برقرار ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی والے تمام ممالک کے شہریوں پر پاکستان آمد پر تاحال پابندی برقرار رکھی گئی ہے ،بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی  افریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی  ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والوں کو آنے کی اجازت ہوگی،کیٹگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ ایسے تمام مسافروں کو پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا،سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قابل عمل ہوگی۔