پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
کیپشن: پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین سے ویڈیو کال پر رابطہ کر کے باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف کا یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی اور افغان مفاہمتی  عمل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان اور یورپی یونین  کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو کی ہے۔ 

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان یورپی یونین کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان ای یو کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔