شوہر کو کوئی ڈر نہیں جب وقت آئے گا سامنے آ جائیں گے، حریم شاہ

شوہر کو کوئی ڈر نہیں جب وقت آئے گا سامنے آ جائیں گے، حریم شاہ
کیپشن: شوہر کو کوئی ڈر نہیں جب وقت آئے گا سامنے آ جائیں گے، حریم شاہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کوئی پیار محبت  نہیں تھا اور فیصلہ باہمی رضا مندی سے کیا گیا جبکہ شادی میں میرے گھر والے شریک نہیں تھے۔ 

نیو نیوز کے پروگرام آج عائشہ احتشام کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ قیاس آرائیاں نہ کریں اور نہ ہی میرا نام کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے جب مجھے اپنے شوہر کا نام بتانا ہو گا خود بتاؤں گی اور اس کے لئے زیادہ دیر نہیں کرنی پڑے گی بہت جلد اپنے شوہر کا نام بتا دوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شوہر کو بھی کوئی ڈر یا خوف نہیں ہے اور جب وقت آئے گا سامنے آ جائیں گے اور وہ بڑے لیڈر ہیں۔ 

سیاست میں آنے اور پیپلز پارٹی کو جوائن کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہےجبکہ  پبلسٹی کے اور بھی طریقے  اورپلیٹ فارمز ہیں اور ہماری شادی  ہوئی ہے لیکن کوئی بارگیننگ نہیں کی کہ کیا چھوڑنا ہے۔ اپنا پہلا ووٹ پی ٹی آئی کو کاسٹ کیا تھا جبکہ عمران خان کو پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ بہادر لیڈر ہیں۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہاتھوں کی تصویر شیئر کرنے پر یہ نہیں کہا کہ یہ ہاتھ میرے ہیں اور برائیڈل شوٹ کو خود ہی لوگوں نے شیئر کیا ہے جبکہ لوگوں نے خود ہی انسٹاگرام پر جا کر میرے برائیڈل شوٹ کو شادی کا شوٹ کہہ دیا۔ حریم شاہ نے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ہمارے درمیان کوئی پیار محبت  نہیں تھا اور فیصلہ باہمی رضا مندی سے کیا گیا جبکہ شادی سے متعلق 3 دن میں فیصلہ کیا تھا اور میرے شوہر نے مجھے اپنے بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا۔ 

انہوں نے کہا شادی میں میرے گھر والے شریک نہیں تھے اور شادی میں میرے شوہر کے قریبی دوست شریک تھے۔