15جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیں گے: مصدق ملک

15جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیں گے: مصدق ملک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ 15جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں بڑھتے بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی بھی ہے جبکہ اس وقت ساڑھے 9 ہزار کی بجائے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی دوسری بڑی وجہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی اور کوئلے کا مہنگا ہونا ہے جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کیلئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کیلئے رقم ریلیز کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

مصنف کے بارے میں