عمران خان سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے فوج ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں:احسن اقبال 

عمران خان سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے فوج ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں:احسن اقبال 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ شفاف طریقے سے منظور ہوا اگر نیب کرپشن ثابت نہ کر سکا تو نیب میرا مجرم ہے۔ عمران خان فوج الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے حملہ آور ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو نشانہ اپنی چوری سے بچنے کے لیے بنا رہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال  نے اسلام ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا موقف دوہرایا کہ اپنے کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرنا چاہتا ہوں ۔ نیب ثبوت دکھائے کہ میں نے نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں کون سی کرپشن کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ شفاف طریقے سے منظور ہوا اگر نیب کرپشن ثابت نہ کر سکا تو نیب میرا مجرم ہے۔ نیب نے کروڑوں روپے کے کھیلوں کے منصوبے کو ضائع کرکے قومی کھلاڑیوں کا نقصان کیاہے۔میرے خلاف کیس بنانے کے لیے نیب کی جانب سے افسران کو ہراساں کیا جاتا تھا۔

وفاقی وزیر  نے مزید  بات چیت میں کہا کہ عمران خان کو اب نیب پیارا لگنے لگ گیاہے کیونکہ سیاسی حریف کے خلاف انتقام لے سکیں عمران خان جب بھی کبھی پکڑ میں آتےہیں تو متعلقہ ادارے کو نشانہ بناتے ہیں۔احسن اقبال فوج الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے حملہ آور ہوتے ہیں۔

عمران خان الیکشن کمیشن کو نشانہ اپنی چوری سے بچنے کے لیے بنا رہےعمران خان الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کبھی نیوٹرل فوج پسند آتی ہے۔

عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔عمران خان کے نالائقی کے تحفے قوم کو مل رہے۔عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ۔گیس پیٹرول اور تقریبآ ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے۔عمران خان ائی ایم ایف کہ سخت شرائط کو قبول کرکے بھاگ گئے۔

مصنف کے بارے میں