بیٹے کیلئے الیکشن مہم ، شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے

بیٹے کیلئے الیکشن مہم ، شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے
سورس: File

ملتان : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پی پی 217 میں ضمنی الیکشن کی مہم کے درمیان اپنی ہی پارٹی پی ٹی آئی پر برس پڑے۔ 

نیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کہا کہ 2018 میں مجھے میری ہی جماعت پی ٹی آئی نے یہاں سے ہروایا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے خان کو بھی کہا تھا کہ اگر مجھے نہ ہروایا جاتا تو آج پی ٹی آئی کی پنجاب میں یہ حالت نہ ہوتی ۔ مجھے کیا ہے کہ میں تو وزیر خارجہ بن گیا لیکن پارٹی کو نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ 2018 ء میں محمد سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو پی پی 217 سے شکست دی تھی۔ بعد میں سلمان نعیم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے۔ اب الیکشن کمیشن نے انہیں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا ہے اور یہاں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ 

محمد سلمان نعیم پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کو میدان میں اتارا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں