ابھی ٹینکوں کے سامنے لیٹنے کا وقت نہیں آیا: عمران خان نے کارکنوں کو روک دیا

ابھی ٹینکوں کے سامنے لیٹنے کا وقت نہیں آیا: عمران خان نے کارکنوں کو روک دیا
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ابھی ٹینکوں کے سامنے لیٹنے سے روک دیا ہے ۔ ساتھ ہی اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ بھی کرنے کا اعلان کیا۔ 

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے دوران خطاب ایک موقع پر ایک کارکن نے بلند آواز میں کہا کہ ’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے اس وقت ہمیں اپنی قوم کی خواتین اور نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ 

  

انہوں نے کہا کہ 30 برس سے چوری کرنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا اور جس نے مسلط کیا وہ انہیں ہمارے حق میں اچھے فیصلے کرنے کے لیے نہیں لائے بلکہ ہمیں اپنی غلامی کے لیے لے کر آئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں