امریکہ میں 5 ماہ کا بچہ فروخت کرنے کی کوشش میں جوڑا گرفتار

امریکہ میں 5 ماہ کا بچہ فروخت کرنے کی کوشش میں جوڑا گرفتار

نیویارک: امریکی ریاست ٹینیسی میں پانچ ماہ کا بچہ تین ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کی کوشش پر جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔

37 سالہ ڈیانا گریر اور 26 سالہ جان ڈیوڈ کین اپنے 5 ماہ کے بچے کو فروخت کرنا چاہتے تھے .

لیکن سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار نے خود کو خریدار ظاہر کر کے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق بچے کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس کی پرورش مقامی حکومت کرے گی۔