کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس، ملزمان کو رہائی مل گئی

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس، ملزمان کو رہائی مل گئی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس افسر علی شاہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کے قتل کے ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوہستان کی عدالت نے ایک مجرم محتصر خان کو سزائے موت اور پانچ کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔2012 میں ضلع کوہستان کی ویڈیو منظر عام آنے پر چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سو موٹو ایکشن لیا تھا۔

ویڈیو میں پانچ لڑکیوں کو جرگے نے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں