پاکستان میں لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی

پاکستان میں لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی

اسلام آباد : پاکستان میں لودشیڈ نگ کے اندھیرے بہت جلد دور ہونے والے ہیں ۔چین نے کہا ہے کہ امید ہے جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی ، سی پیک سے ہر گھر روشن ہو گا ۔

منگل کو پاکستان میں چین کے نائب سفیر لیجیان چائو نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چینی لوگ پاکستان کی امداد کرنے کیلئے مخلص ہیں ۔

انہوں نے کہا ہمیں امید ہے بہت جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی اور چین پاک اقتصادی رایداری منصوبے سے پاکستان کا ہر گھر روشن ہو گا.