پاکستانی سفیر کی فارن افیئر کمیٹی کے چیئرمین اور جان مکین سے ملاقاتیں

پاکستانی سفیر کی فارن افیئر کمیٹی کے چیئرمین اور جان مکین سے ملاقاتیں

واشنگٹن: پاکستانی سفیر کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اعزاز چودھری نے امریکی سینیٹ کی فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کیپٹل ہل میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکا باہمی تعلقات اور علاقائی ترقی پر گفتگو کی گئی۔ ایڈ رائس کا شمار کانگریس کے سینئر ارکان میں ہوتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے امریکی سینیٹر اور چیئرمین خارجہ کمیٹی جان مکین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر جان مکین نے دہشتگردی کیخلاف میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانی دی ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں