ترکی'3 پاکستانی نوجوانوں کو اغواکاروں نے چھوڑ دیا

ترکی'3 پاکستانی نوجوانوں کو اغواکاروں نے چھوڑ دیا

انقرہ :ترکی میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والے تینوں پاکستانی نوجوانوں کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا، نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی کے نواحی علاقے روات سے ہے۔6مارچ کو اغوا کاروں کی جانب سے اہلخانہ کو کال موصول ہوئی تھی، اغوا کاروں نے نوجوانوں کی رہائی کے لیے60لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں پر تشدد بھی کیا، تینوں نوجوانوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔