مسجدالحرام میں بیگ کھول کرسامان کی تلاشی کا جھنجٹ ختم

مسجدالحرام میں بیگ کھول کرسامان کی تلاشی کا جھنجٹ ختم

ریاض :حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کے لیے ایک نیا اور ’سی تھرو‘ بیگ تیار کیا ہے۔ سی تھرو بیگ میں رکھی گئی اشیائانہیں کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیا کو بیگ کھولے بغیر چیک کرسکیں گے۔

ان بیگوں میں رکھی کافی، کھجور اور دیگر اشیا باہر سے دیکھی جاسکیں گی۔ ماہ صیام میں ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔سی تھرو بیگوں کا افتتاح گذشتہ روز حرمین شریفین کےامور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔
رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد حرام کے ابواب کے امور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا ہے کہ سی تھرو بیگ مسجد حرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے۔