نیب نے واٹر بورڈ کی 25 ارب مالیت کی اراضی کی فروخت پر پابندی لگا دی

نیب نے واٹر بورڈ کی 25 ارب مالیت کی اراضی کی فروخت پر پابندی لگا دی

کراچی: کراچی میں بے لگام قبضہ اور بلڈرر مافیا کی واٹر بورڈ کی اربوں کی اراضی ہتھیانے کی سازش نیب نے ناکام بنا دی۔ قومی احتساب بیورو سندھ کی جانب سے کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط لکھا گیا ہے کہ اراضی کی ملکیت کسی طور تبدیل نہ کی جائے کیونکہ یہ اراضی اور قطعات واٹر بورڈ کی ملکیت ہیں۔

نیب کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے ایسی اراضی کا لین دین کیا تو 3 سال قید اور پلاٹ کی قیمت کے برابر جرمانہ ہو گا۔ نیب نے انکشاف کیا ہے کہ واٹر بورڈ کی انتظامیہ بلڈراور قبضہ مافیا سے ملی ہوئی ہے۔ یہ مافیا جلعسازی کے ذریعے واٹر بورڈ کی اراضی ہتھیانا چاہتا ہے۔ نیب کے مطابق واٹر بورڈ انتظامیہ بھی اس حوالے سے حقائق چھپا رہی ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں