شاید بھارت خوفزدہ ہے اس لیے ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا: سرفراز احمد

شاید بھارت خوفزدہ ہے اس لیے ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا: سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے لیکن لگتا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے میں خوف زدہ ہے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لیے ہمیشہ پاکستان نے پہل کی ہے۔


اب بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیے اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے آج بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو اجازت کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ مودی سرکار نے اجازت دیدی تو سیریز رواں برس دبئی میں ہو سکتی ہے۔

 

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں