ترکی کی جانب سے جرمنی میں جاسوسی پر جرمن حکام کا انتباہ

ترکی کی جانب سے جرمنی میں جاسوسی پر جرمن حکام کا انتباہ

برلن :جرمن حکام نے ترکی کی جانب سے جرمنی کے اندر جاسوسی سے متعلق انقرہ حکومت کو متنبہ کیا ہے۔غیر ملکی جاسوسی سے متعلقن ترک ادارے MIT نے ایک جرمن خفیہ ادارے کو 300 ایسے افراد کی فہرست فراہم کی تھی جو مبینہ طور پر فتح اللہ گولن کے حامی ہیں اور جرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔ جرمن ریاست لوئر سیکسنی کے وزیر داخلہ بورِس پسٹوریس کے مطابق ترکی نے جرمن حکام سے درخواست کی تھی کہ ان مشتبہ افراد کی نگرانی کی جائے۔ پِسٹوریس نے مزید کہا کہ ان کی ریاست کے حکام نے فیصلہ کیا ہے۔
کہ اس فہرست پر موجود افراد کو آگاہ کر دیا جائے کہ اگر وہ ترکی کا سفر کرتے ہیں تو انہیں وہاں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ان کے بقول اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ جرمنی میں رہنے والے گولن کے حامیوں کا گزشتہ برس ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے کوئی لینا دینا تھا۔