ریلیز سے پہلے کٹپ پا نے باہو بلی کو مارنے کی وجہ خود بتا دی

ریلیز سے پہلے کٹپ پا نے باہو بلی کو مارنے کی وجہ خود بتا دی

ممبئی: ایس ایس راج مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے حصے کو شائقین نے تو بے حد پسند کیا اور اس فلم کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تاہم اب اس فلم کا سیکوئل رواں سال 28 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ ستیا راج جو کہ فلم میں کٹپ پا کا کردار کر رہے ہیں۔

فلم کی پروموشن کی ایک تقریب میں دو سال سے انتظار کرنے والے ان کے مداحوں نے جب ان سے سوال کیا کہ ''کٹپ پا نے باہو بلی کو کیوں مارا تھا''؟ تو ستیا راج (کٹپ پا) نے بھی بڑی خوبصورتی سے جواب دیا۔

''  پروڈیوسر نے اس فلم کے لئے مجھے اچھا خاصا پیسہ دیا جبکہ ہدایت کار راج مولی نے کہا باہو بلی کو مار دو تو میں نے اسے مار دیا''۔

9009e05c13b2e5af8b4df5ab93a826e4

اس پر ہال قہقوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے کہا ورنہ میں اپنی ڈارلنگ پربھاس کو کیسے مار سکتا ہوں وہ تو میری مرچی فلم سے ڈارلنگ ہے۔

فلم 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس راز سے بھی پردہ اٹھ جائے گا کہ کٹپ پا نے باہو بلی کو کیوں مارا تھا۔ باہو بلی 2 بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہو گی جو مخلتف زبانوں میں 6500 سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں