ریاض میں بحالی اور علاج کے لئے میڈیکل سٹی تعمیر کیا جائے گا

ریاض میں بحالی اور علاج کے لئے میڈیکل سٹی تعمیر کیا جائے گا

عمان:سعودی عرب اور اردن کے درمیان معاہدے کے تحت ریاض میں بحالی اور علاج کے لئے 1100 سے زائد بستروں پر مشتمل میڈیکل سٹی تعمیر کیا جائے گا ۔

خالدالجوہر نے سعودی عرب کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے ۔عرب نیوز کے مطابق خالدالجوہر نے کہا کہ یہ فیصلہ خلیج تعاون کونسل رکن سٹیٹس میں طبی سہولیات کی طلب میں اضافے خصوصاً جسمانی طور پر معذور افراد کے شعبے کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے ۔یہ منصوبہ 1.2 ملین مربع میٹر پر تعمیر کای جائے گا جس پر 1.3 بلین سعودی ریال تخمینہ لاگت لگایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی شہری بین الاقوامی ممالک میں ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں،جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،اس منصوبے سے 3000 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے  ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 1100 سے زائد بستروں پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 3 ہسپتال شامل ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے ہمراہ افراد کے لئے ہوٹل کا کپماﺅنڈ رہائش کی سہولت فراہم کرے گا ۔

عرب نیوز کو بھجے گئے اعدادو شمار کے مطابق 600 بستر جسمانی طور پر معذور افراد کے علاج معالجے اور تھراپی کے لئے ، 250 بستر پبلک ہیلتھ ہسپتال اور 250 بستر صحت کی دیکھ بھال کے لئے شامل ہیں ۔